LIVE

سرکاری دفتر میں ٹک ٹاک ویڈیو نے تنازع کھڑا کر دیا

ویب ڈیسک
October 23, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.



ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا اسلام آباد کے اعلیٰ سرکاری دفتر  میں بنائی گئی ویڈیو  سوالیہ نشان بن گئی۔

حریم شاہ نے  اعلیٰ سرکاری دفتر میں اپنی ویڈیو بنائی جس کے بیک گراؤنڈ میں گانا بھی ڈالا اور پھر اسے  پوسٹ کر کے  سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ وزیر خارجہ کی اجلاس کی صدارت کرنے والی کرسی پر بھی بیٹھیں، انہوں نے کانفرنس روم دکھائے جہاں وزیر خارجہ کی اہم ملاقاتیں ہوتی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار کی اعلیٰ سرکاری دفتر کی ویڈیو وائرل ہونے پر متعدد افراد  نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اندر داخل ہونے کی اجازت کس نے دی؟

عوام کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ میں جہاں عام آدمی داخل نہیں ہو سکتا، حریم شاہ کو کھلےعام ویڈیو بنانےکی اجازت کس نے دی؟

ذرائع کے مطابق اعلیٰ سرکاری دفتر میں خاتون کو رسائی کی انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔