LIVE

پاکستان نے بھارت کی مٹھائی احتجاجاً واپس کردی

جنگ نیوز
October 29, 2019
 

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستانی حکام نے بھارت سے دیوالی کے موقع پر بھیجی گئی مٹھائی شکریہ کے ساتھ احتجاجاً قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

 یہ مٹھائی اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے وزارت خارجہ سمیت بعض دیگر اہم وزارتوں اور اداروں کو بھجوائی گئی تھی۔

دیوالی کے موقع پر بھارتی حکام کی جانب سے مٹھائی بھیجنے کی روایت دیرینہ ہے لیکن موجودہ صورتحال میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، کرفیو کا نفاذ کر کے شہریوں کو محصور کرنا ،مواصلاتی نظام منجمد اور لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم لوگوں کی ہلاکتیں جو اب معمول بن چکا ہے۔