LIVE

استاد کی طلباء کو کھلونے دینے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
November 06, 2019
 

 
ٹوئٹر پر نوجوان، پروفیسر کے اس پیار بھرے عمل سے بے حد متاثر ہیں۔۔۔۔۔۔اسکرین گریب

سوشل میڈیا پر حال ہی میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کی طالبا نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے پروفیسر کی ایک ویڈیو شیئر کی جو کہ بے حد وائرل ہو گئی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر چند روز قبل ایمی نامی صارف نے اپنی یونیورسٹی کے پروفیسر کی ویڈیو شیئر کی جس پر  انہوں نے ایک جذباتی کیپشن بھی لکھا۔

ایمی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آبدیدہ ہوں، ہمارے پروفیسر ہر ہفتے محنت سے کام کرنے پر سب کے لیے انعام کے طور پر کھلونے لے کر آتے ہیں۔‘


ایمی جنہیں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں پروفیسر  ’ویتنامی زبان‘ کا مضمون پڑھاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پروفیسر ہمیں ہفتہ وار اسائمنٹ دیتے ہیں اور جو طلباء ان کا اسائمنٹ محنت سے کرتے ہیں یہ ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے انہیں انعام میں کھلونے دیتے ہیں۔

ایمی نے  ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر  اپ لوڈ کی تو  یہ خوب وائرل ہو گئی اور اب تک اسے 73 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اس ویڈیو کو نوجوانوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے کیونکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کے کہ کس طرح پروفیسر اپنے طلباء کے لیے کھلونے اپنے بیگ سے نکال رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے جذباتی کمنٹ لکھا کہ ہم ان کی حفاظت کریں گے۔ 














ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ اگر ان کی طرح استاد ملیں گے تو یقیناً میرے اچھے نمبر آئیں گے۔













ایک اور صارف نے پروفیسر کی ویڈیو پر کمنٹ کیا ’بہت قیمتی۔‘






ٹوئٹر پر نوجوان، پروفیسر کے اس پیار بھرے عمل سے بے حد متاثر ہیں اور  پروفیسر کی تعریفوں کا سلسلہ اب تک جاری ہے، ان کی اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین نے ری ٹوئٹ بھی کیا ہے۔