LIVE

"وکی لیکس" کو کزن کہنے پر جمائما کا مفتی کفایت اللہ پر طنز

ویب ڈیسک
November 07, 2019
 

مفتی کفایت اللہ کے عمران خان اور جمائما پر الزام اور وکی لیکس کے بانی سے متعلق لاعلمی پر وزیراعظم پاکستان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے رہنما جے یو آئی پر طنز کے تیر چلا دیے ۔

مفتی کفایت اللہ نے ایک پروگرام میں وکی لیکس کوباربار "وکی یا لیکس "جاری کرنے والا کردار کہہ کر مخاطب کیا تھا۔

اس پر جمائما نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "بقول ایک عالم جمائما کا ایک کزن وکی ہے جس نے وکی لیکس جاری کیں۔۔۔ وہ صیہونیوں کا ایجنٹ ہے اور ان کا ایجنڈا پورا کرنے کےلیے عمران خان کی مدد کررہا ہے ۔ "

ایک اور ٹویٹ میں جمائما نے کہا کہ "دیکھتے ہیں کب اُنھیں میرے دوسرے کزنز پاناما لیکس اور وکی پیڈیا کے بارے میں پتا چلتا ہے ۔ "

جمائما کی ٹویٹ پر دیگر صارفین بھی میدان میں کود پڑے۔

ایک صارف نے لکھا کہ اگر آکسفورڈ یونی ورسٹی سے تعلیم یافتہ عمران خان جرمنی اور جاپان کی سرحدیں ملا سکتے ہیں تو ایک مذہبی رہنما کے ایک وکی کو کوئی اور وکی سمجھنے پررائے دینا ٹھیک نہیں ۔