LIVE

تعلیمی اداروں میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

ویب ڈیسک
November 08, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فون اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، پابندی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے عائد کی گئی ہے۔