LIVE

ویڈیو: آزاد کشمیر میں دیہاتیوں نے 10 فٹ لمبا اژدھا پکڑ لیا

ویب ڈیسک
November 14, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر میں 10 فٹ لمبا سانپ مقامی آبادی میں داخل ہوگیا جسے شہریوں نے زندہ پکڑ لیا ۔

وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم ڈار کا کہنا ہے کہ پکڑے جانے والا پائیتھن ماحول دوست اژدھا ہے اور یہ فصلوں کوچوہوں سے بچاتے ہیں اور اس سے انسانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔

انہوں نے بتایا کہ وائلڈ لائف کے اہلکار ضلع بھمبرکے سیرلہ گاؤں سے دس فٹ طویل پائیتھن کوجنگل میں چھوڑ یں گے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب دس فٹ طویل اژدھامقامی آبادی میں داخل ہوگیا تھا تاہم مقامی افراد نے اژدھے کو زندہ پکڑ کرواقعے کی اطلاع وائلڈ لائف کو دی تھی ۔