LIVE

کوئٹہ: بچےسے زیادتی اور قتل کے ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی

ویب ڈیسک
November 16, 2019
 

عدالت نے سزائے موت کے ساتھ ملزم کو ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے،فوٹو:فائل

کوئٹہ میں بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنادی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ نے بچے کے ساتھ بدفعلی اورقتل کے کیس میں ملزم کو موت اور  ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گزشتہ سال پشتون آباد میں بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کردیا تھا۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے بچوں سے زیادتی کرنے اور ان کی لائیو ویڈیو چلانے والے انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ رہے چند روز قبل پولیس نے بچوں سے زیادتی کی لائیو ویڈیو بنانے والے عالمی گینگ کے سرغنہ سہیل ایاز کو گرفتار کیا تھا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا حکومت کا ملازم ہے اور ماہانہ 3 لاکھ 45 ہزار روپے تنخواہ لیتا ہے۔