LIVE

جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹ میاں بیوی کا ٹرائل شروع

ویب ڈیسک
November 21, 2019
 

50 سالہ منموہن اور 51 سالہ کنول جيت پر جرمنی ميں سکھ اپوزيشن اور کشمیری علیحدگی پسندوں کی جاسوسی کا شبہ ہے— فوٹو: فائل

جرمنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے مبینہ ایجنٹس کا ٹرائل شروع ہوگیا۔

50 سالہ منموہن اور 51 سالہ کنول جيت پر جرمنی ميں سکھ اپوزيشن اور کشمیری علیحدگی پسندوں کی جاسوسی کا شبہ ہے۔

الزامات ثابت ہونے پر بھارتی جوڑے کو 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

فرینکفرٹ کے ہائر ریجنل کورٹ میں ’را‘ کے مبینہ ایجنٹوں کیخلاف ٹرائل آج سے شروع کیا گیا ہے۔

بھارتی شہری منموہن جرمنی میں بھارتی قونصلیٹ میں تعینات تھا جس نے 2015 ميں ’را‘ کے ليے جاسوسی شروع کی جبکہ اس کی اہلیہ کنول جيت نے جولائی 2017 سے یہ کام شروع کیا۔

سکھ اپوزيشن اور کشمیری علیحدگی پسندوں کی معلومات کے بدلے میں انہیں ’را‘ سے تقریباً 8 ہزار امریکی ڈالر ملے۔

خیال رہے کہ جرمنی ميں شہریوں کی جاسوسی جاسوسی سنگين جرم ہے۔