LIVE

نواز شریف کے معائنے کیلئے ایک ڈاکٹر سوئٹزرلینڈ سے آئے، شہباز شریف

ویب ڈیسک
November 22, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے اور ڈاکٹرز ان کے مرض کی تشخیص کیلئے سرگرم ہیں۔

اس حوالے سے نواز شریف کے بھائی شہباز شریف کہتے ہیں کچھ ٹیسٹ آج ہورہے ہیں کچھ کل ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی سات مرتبہ کارڈئیک انٹروینشن ہو چکی ہے، ڈاکٹر سگورٹ نے سوئٹزرلینڈ سے آ کر نوازشریف کا معائنہ کیا، دعا کریں اللہ نوازشریف کو صحت عطاء فرمائے۔

نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کہتے ہیں کہ سابق وزیراعظم کے علاج کے لیے سوئٹزرلینڈ سے ڈاکٹر سگواٹ بھی لندن پہنچ گئے ہیں۔

نوازشریف کیس: کب کیا ہوا؟

خیال رہے کہ نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ 19 نومبر کی شب لندن پہنچے تھے۔