LIVE

بھاگنے سے انکار پر بہنوئی نے حرا کو قتل کیا، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
November 23, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

لاہور میں شادی سے 3 روز قبل قتل ہونے والی دلہن حرا کا قاتل اس کا بہنوئی نکلا۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں گزشتہ روز لڑکی کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں مسلح افراد نے لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا، مقتولہ نے تین روزبعد دلہن بننا تھا۔

پولیس کے مطابق قتل والے دن بہنوئی احسن نے حرا کو باہر بلایا، بھاگ چلنے کو کہا لیکن حرا نے انکار کیا اور شور مچایا تو احسن نے گولی چلا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حرا کو اس کے بہنوئی نے قتل کیا، دونوں کے آپس میں تعلقات تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل اور موٹرسائیکل بھی گوجرانوالہ سے  برآمد کرلی گئی ہے۔