LIVE

کراچی: اسپتال کے آئی سی یو میں معذور مریضہ سے مبینہ زیادتی

ویب ڈیسک
November 27, 2019
 

کراچی: نجی اسپتال میں  معذورمریضہ سےمبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی گئی۔

جیونیوز کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر نے بتایاکہ وہ اپنی معذور اہلیہ کو طبیعت بگڑنے پر نجی اسپتال لائے جہاں وارڈ بوائے نے خاتون سے زیادتی کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ اہلیہ کو  ڈاکٹرز کے کہنے پر آئی سی یو میں داخل کیا تھا جہاں  ڈاکٹرز نے اہلخانہ کو واپس بھیج دیا اور کہاکہ اسپتال انتظامیہ مریضہ کا خیال رکھےگی۔

متاثرہ خاتون کے شوہر  کا کہنا تھا کہ صبح اسپتال آنے پر اہلیہ کو روتا پایا تو پوچھنے پر انہوں نے بتایاکہ ان کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے اسپتال کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی اور ویڈیو میں نظر آنے والے ایک وارڈ بوائے کو حراست میں لے لیا۔