LIVE

فروغ نسیم نے پاکستان بارکونسل کی رکنیت سے استعفی دے دیا

ویب ڈیسک
November 28, 2019
 

فائل فوٹو: بیرسٹر فروغ نسیم

اسلام آباد: سابق وزیر قانون فروغ نسیم نے پاکستان بارکونسل کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

اٹارنی جنرل آفس نے فروغ نسیم کے استعفے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جب کہ استعفے کے بعد ان کی وکالت کا لائسنس بھی بحال کردیا گیا۔

فروغ نسیم کے استعفے کے باعث پاکستان بار کونسل کی سندھ کی نشست خالی ہوئی جس پر یاسین آزاد کی تقرری کی گئی ہے اوراٹارنی جنرل نے بطور چیئرمین پاکستان بار کونسل یاسین آزاد کا نوٹی بھی فکیشن جاری کردیا۔

واضح رہےکہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے توسیع کے کیس میں پیروی کے لیے فروغ نسیم نے وزیر قانون کے قلمدان سے بھی استعفیٰ دیا۔