LIVE

حکومت کا گیس صارفین کو 30 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ

زرغون شاہ
December 10, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

حکومت  نے گیس صارفین کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ وزیر اعظم نے سردیوں میں غریب صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کی ہدایت دی ہے اورکم پریشر والے علاقوں میں گیس کی فراہمی بہتر بنانے کا حکم دیا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ کم گیس پریشر والے علاقوں میں محکمہ سوئی گیس بل کس طرح کے بھیج رہا ہے، وزیر اعظم نے سلیبز کے حساب سے گیس بلز کا نوٹس لیا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ سزا یافتہ اور مفرور افراد میڈیا پر آکر ملکی قوانین کا مذاق اڑاتے ہیں ، کابینہ کے اجلاس میں سزا یافتہ افراد کے میڈیا میں بیانات کو روکنے کے لیے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں کھاد کے شعبے کو 181 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے کابینہ کو عوامی ریلیف یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے، وزیراعظم نے وفاق کے تحت اسپتالوں کو جدید سہولیات دینےکی ہدایات بھی دی ہیں۔

معاون خصوصی نے مزید بتایا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی ہے جب کہ ڈاکٹر عشرت حسین کے تحت کمیٹی کو فوڈ لاز (قوانین) بنانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔