LIVE

آرمی چیف کی ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

ویب ڈیسک
December 14, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی پہنچے جہاں انہوں نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

علاوہ ازیں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس ملاقات کے حوالے سے بیان جاری کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں فوجی اور دفاعی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔