LIVE

پشاور میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون کی ہوشیاری

ویب ڈیسک
December 14, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

پشاور میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون ہوشیار بھی نکلی، پولیس دو دن سے تلاش کیلئے چھاپے مارتی رہی، خاتون نے عدالت میں پیش ہو کر ضمانت قبل ازگرفتاری لے لی۔

ملزمہ صبا جعفر ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئی اور ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت میں درخواست دی۔

عدالت نے ملزمہ صبا جعفر کو 2 نفری اور 80، 80 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں خاتون کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس نے خاتون کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں خاتون کو ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے شہریوں کی مدد سے خاتون کی شناخت کرلی ہے جن کا نام صبا جعفر ہے اور وہ پشاور کے پوش علاقے حیات آباد کی رہائشی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے پاس موجود اسلحہ غیر قانونی ہے اور سوشل میڈیا پر صبا جعفر نے خود کو گینگسٹر کے نام سے متعارف کیا ہوا ہے۔