LIVE

قطر ٹی ٹین لیگ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے نشانے پر

ویب ڈیسک
December 18, 2019
 

قطر ٹی ٹین لیگ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے نشانے پر

قطر ٹی ٹین لیگ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ کے نشانے پر  آ گئی۔

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے جنرل منیجر ایلکس مارشل نے بتایا کہ قطر ٹی ٹین لیگ کے دوران کرپشن کی کئی کوششوں کو ناکام کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ لیگ کے آخری لمحات میں متعدد تبدیلیاں ہوئیں جس پر آئی سی سی الرٹ ہوا۔

تاہم لیگ کے دوران مشکوک سرگرمیوں کے بعد آئی سی سی نے نئی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔