LIVE

آئین پاکستان ایک زندہ و جاوید دستاویز ہے: نامزد چیف جسٹس

ویب ڈیسک
December 20, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ  آئین پاکستان ایک زندہ و جاوید دستاویز ہے اور عوام کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20  دسمبر کو رات 12 بجے اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جس کے بعد سینیئر ترین جج جسٹس گلزار احمد چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب میں نامزد چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ قانون کی حکمرانی، آئین کے تحفظ اور آزاد عدلیہ کے چیلنجز سے نبرد آزما ہوتی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ایک زندہ وجاوید دستاویز ہے، عوام کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس گلزار احمد ہفتے کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔