LIVE

معروف قانون دان اکرم شیخ کے گھر ڈکیتی، ڈاکو لاکھوں روپے اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار

ویب ڈیسک
December 21, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں معروف قانون دان اکرم شیخ کے گھر سے ڈاکو لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں واقع اکرم شیخ کے گھر سے ڈاکو 6 لاکھ روپے نقدی، موبائل، قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

ڈاکوؤں نے اکرم شیخ اور اہلخانہ کو دو گھنٹوں تک گن پوائنٹ پر یرغمال بنائے رکھا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اکرم شیخ کی طرف سے وقوعہ کی درخواست موصول نہیں ہوئی، درخواست ملتے ہی مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔