LIVE

بیشتر شہروں میں گیس پریشر کم، صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو فراہمی بند کر دی گئی

ویب ڈیسک
December 22, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

ملک کے بیشتر شہروں میں گیس کا پریشر کم ہونے پر سوئی گیس حکام نے صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کر دی ہے۔

گیس کے کم پریشر سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ چولہے پر چائے بنانا پائے پکانے سے بھی زیادہ مشکل ہو گیا ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے اندرون شہر فیکٹریوں اور کارخانوں میں متبادل ایندھن کے طور پر لکڑی اور کوئلے کا استعمال شروع ہو گیا ہے جس سے فضائی آلودگی میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

‎فیصل آباد کی صنعتوں میں کوئلہ اور لکڑی جلانے سے پیداواری عمل تو شروع ہو گیا ہے لیکن لکڑی اور کوئلے کے دھویں سے کارخانوں کے گرد رہائشی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ‎دھویں کے باعث بچوں کے پھیپھڑے خراب اور ہماری آنکھیں بھی خراب ہو رہی ہیں۔