LIVE

نیب نے لیگی رہنما احسن اقبال کو طلب کرلیا

اعزاز سید
December 22, 2019
 

نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں: ذرائع— فوٹو:فائل 

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کو کل طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نارووال اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات جاری ہیں اور نیب راولپنڈی کے تفتیشی افسر پی ڈبلیو ڈی کی ٹیم کے ہمراہ نارووال کا دورہ کر چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب تفتیشی افسر نے نارووال میں مبینہ بد عنوانی کے معاملہ کی تحقیقات کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی نے اسی معاملے میں لیگی رہنما احسن اقبال کو پیر 23 دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔ 

یاد رہے کہ احسن اقبال گزشتہ دورِحکومت میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور وزیر داخلہ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نیب مقدمات کا سامنا کررہی ہے جبکہ کئی رہنما نیب کی حراست میں بھی ہیں جن میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، حمزہ شہباز شامل ہیں۔