LIVE

مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا بینچ تحلیل

ویب ڈیسک
December 26, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کرنے والا لاہور ہائی کورٹ کا بینچ تحلیل ہو گیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے اور 6 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں دو درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

مریم نواز کی درخواستوں پر آج سماعت ہونی تھی تاہم رہنما ن لیگ کی درخواستوں پر سماعت کرنے والا بینچ تحلیل ہو گیا ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم بینچ موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث تحلیل ہوا۔

لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کے دوران کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے کے فیصلے کے بعد ہی کیس کی سماعت ہو گی۔

عدالت نے حکومت کو اس حوالے سے جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے 26 دسمبر تک سماعت ملتوی کر دی تھی۔

دو روز قبل وزارت داخلہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالف کر دی تھی۔