LIVE

پی ٹی آئی کی ورکر اور عمران خان کی فین ہوں: حریم شاہ

ویب ڈیسک
December 31, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

لِپ سنکنگ ایپ ٹِک ٹاک سے مقبول ہونے والی حریم شاہ کا کہنا ہے کہ وہ  پاکستان تحریک انصاف کی ورکر ہیں اسی لیے ویڈیوز  بھی انہی کے ساتھ بناتی ہیں۔

حریم شاہ نے جیو نیوز کے مارننگ شو "جیو پاکستان" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تصویریں ایڈٹ کی جارہی ہیں اور ہمیں دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

حریم کا کہنا ہے کہ میں نے ابھی تک کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی، اگر کبھی بات کروں گی تو ثبوتوں کے ساتھ کروں گی، ان معاملات کو پی ٹی آئی سے نہ جوڑا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری ویڈیوز سے کسی کو کیا فرق پڑتا ہے، یہ انہی لوگوں سے پوچھیں۔

حریم شاہ  نے کہا کہ ان کی پوری فیملی تحریک انصاف میں شامل ہے۔ "ہم کل بھی خان صاحب کے ساتھ تھے آج بھی خان صاحب کے ساتھ ہیں، میں پی ٹی آئی کی سپورٹر ہوں اور عمران خان کی فین ہوں۔"

حریم شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے نام سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جو باتیں آئیں ان کی تردید کر چکی ہیں  اور یہ کہ ان سے منسوب سوشل میڈیا پر پیغامات جھوٹے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حریم شاہ کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے کال پر بات کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ایک بحث چھڑ گئی تھی۔