LIVE

ٹرمپ کیخلاف مواخذے سے قبل امریکی سینیٹرز کا غیر جانبداری کا حلف

ویب ڈیسک
January 17, 2020
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی سے قبل کانگریس اراکین اور چیف جسٹس نے غیر جانبداری کا حلف اٹھا لیا۔

امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کے 2 آرٹیکلز ٹرائل کے لیے سینیٹ بھجوا دیئے گئے ہیں جن پر کارروائی کا آغاز 21 جنوری سے ہو گا۔

آرٹیکلز امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے بھجوائی، سینیٹ میں ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس مواخذے کے آرٹیکلز پر خیالات کا اظہار کریں گے۔

امریکی سینیٹرز اور چیف جسٹس نے ٹرمپ کے مواخذے سے پہلے غیر جانبدار انصاف کی فراہمی کا حلف اٹھایا۔

صدر ٹرمپ کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف الزامات کو دھوکا قرار دیا ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ سینیٹ میں ان کے خلاف ٹرائل جلد ہی ختم ہو جائے گا۔