LIVE

قصور میں لڑکی کی فروخت کا منصوبہ ناکام، میاں بیوی گرفتار

ویب ڈیسک
January 20, 2020
 

فوٹو: فائل/قصور پولیس

قصور پولیس نے 13 سالہ لڑکی کی فروخت کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ملزم جوڑے کو گرفتار کر لیا۔

قصور پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ کنگن پور کے گاؤں چاہل نو کے رہائشی میاں بیوی ریاض اور بشریٰ نے مظفر گڑھ سے 13 سالہ لڑکی صائمہ کو اغواء کر کے اپنے گھر میں قید کر رکھا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا جو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔

پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم ریاض کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔