LIVE

امریکی نائب وزیر خارجہ کی مشیر تجارت سے ملاقات، تجارتی حجم بڑھانے کا عزم

ویب ڈیسک
January 20, 2020
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبد الرزاق داؤد سے ملاقات کی۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ  نے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ایلس ویلز کے مطابق زراعت ایک ایسا شعبہ ہے جس میں پیشرفت ہوسکتی ہے جبکہ انہوں نے ترجیحات کے عمومی نظام کے استعمال سے متعلق کچھ تجاویز بھی دیں۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ حکومت تجاویز کا جائزہ لے کر  امریکی انتظامیہ سے بات چیت کرے گی، ایلس ویز نے کئی اہم امریکی کمپنیوں کے کردار کو سراہا جو طویل عرصے سے پاکستان میں کام کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز  گزشتہ روز 4 روزہ دورے پر پاکستان پہنچی ہیں، اس دوران وہ وہ اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گی۔