LIVE

لاپتہ افراد کے مقدمات کی پیروی کرنے والے کرنل (ر) انعام الرحیم رہا

اعزاز سید
January 24, 2020
 

انعام الرحیم کو 7 دسمبر 2019 کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا تھا اور وزارت دفاع نے عدالت میں اعتراف کیا تھا کہ وہ ان کی تحویل میں ہیں— فوٹو: فائل

اسلام آباد: لاپتہ افراد کے مقدمات کی پیروی کرنے والے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کو رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انعام الرحیم کو 7 دسمبر 2019 کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا تھا، وزارت دفاع نے عدالت اعتراف کیا تھا کہ انعام الرحیم ان کی حراست میں ہیں جبکہ سپریم کورٹ میں وزارت دفاع نے انعام الرحیم پر جاسوسی کا الزام بھی لگایا تھا۔

انعام الرحیم کے صاحبزادے حسنین انعام نے میڈیا کو بتایا تھا کہ 16 دسمبر کی شب ساڑھے 12 بجے عسکری 14 میں واقع ان کی گھر کی گھنٹی بجی اور جب انہوں نے دروازہ کھولا تو سیاہ لباس میں 8 سے 10 مسلح افراد ان کے گھر میں گھس آئے۔

حسنین انعام کے مطابق یہ افراد والد کو اسلحے کے زور پر زبردستی اپنے ہمراہ گاڑی میں ڈال کر ساتھ لے گئے اور انہیں دھمکی بھی دی کہ اگر کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی گمشدگی کو رپورٹ کیا تو اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔