LIVE

نواز شریف کو اگلے ہفتے اسپتال میں داخل کرایا جائے گا

ویب ڈیسک
January 24, 2020
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اگلے ہفتے اسپتال میں داخل کروا دیا جائے گا۔

لندن میں موجود حسین نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ انجیوگرام کے ذریعے دل کی بند شریانوں کا جائزہ لیا جائے گا، انجیوگرام ٹیسٹ میں استعمال ہونے والی ادویات کا گردوں پراثر پڑتا ہے لہٰذا گردوں میں تکلیف کے پیش نظرادویات کی مقدار کو کم رکھا جائے گا۔

حسین نواز نے بتایا کہ سرجن کی دستیابی کے بعد ہی اسپتال میں داخلے کا حتمی دن بتا سکوں گا تاہم ممکن ہے کہ اگلے ہفتے نوازشریف اسپتال میں داخل ہو جائیں۔

حسین نواز نے کہا کہ نواز شریف کے بائی پاس کے امکانات کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

خیال رہے کہ نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ 19 نومبر 2019 کی شب علاج کیلئے لندن پہنچے تھے۔

نوازشریف کیس میں کب کیا ہوا؟