LIVE

باجوڑ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 7 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک
January 29, 2020
 

باجوڑ میں بارش کے بعد مکان کی چھت گرنے سے 7 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

یہ افسوسناک واقعہ خیبر پختوانخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے بدان قلاؤ میں پیش آیا جہاں تیز اور مسلسل بارش کے بعد گھر کی چھت گرگئی۔

رپورٹ کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا گھر کے تمام بچے سردی سے بچنے کے لیے ایک ہی کمرے میں موجود تھے۔

میتیں اور زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال خار لائے گئے جہاں والدین صدمے سے نڈھال ہیں، زخمی ہونے والے 5 بچوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

باجوڑ اورگردونواح میں مسلسل بارش کے باعث تحصیل نواگئی میں بھی کمرے کی چھت گرگئی جس سےخاتون زخمی ہوگئی۔