LIVE

بنوں میں ٹیکسی ڈرائیور کی رکشے پر فائرنگ، نرس جاں بحق

ویب ڈیسک
January 31, 2020
 

بنوں میں ٹیکسی ڈرائیور نے تلخ کلامی پر رکشے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رکشے میں بیٹھی خاتون نرس موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے باہر گاڑی ٹکرانے پر رکشہ ڈرائیور اور ٹیکسی ڈرائیور میں تلخ کلامی ہوئی تھی، اس دوران اسپتال کی نرس 22 سالہ رقیہ بی بی ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر جانے کے لیے خالی رکشے میں بیٹھی تھی کہ ٹیکسی ڈرائیور نے رکشے پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور تو محفوظ رہا لیکن نرس 3 گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

واقعے کے بعد ملزم اور رکشہ ڈرائیور دونوں فرار ہوگئے جبکہ نرس کے سسر کی مدعت میں ٹیکسی ڈرائیور احسان اللہ کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج کرلیا گیا۔

ملزم ٹیکسی ڈرائیور اور رکشہ ڈرائیور وسیم کی گرفتاری کے لے چھاپے مارے جارہے ہیں۔