LIVE

بھارت میں سنجیدہ حکومت ہوتی تو مسئلہ کشمیر حل ہو جاتا: وزیراعظم

ویب ڈیسک
February 22, 2020
 

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر تجارت اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

بیلجیئن ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر تجارت اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے لیکن اگر بھارت میں سنجیدہ حکومت ہوتی تو مسئلہ کشمیر حل ہو جاتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو جیل میں ڈالا ہوا ہے کیونکہ بھارتی حکومت آر ایس ایس اور ہندوتوا کے نظریے سے متاثر ہے۔

افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی سے امن کا قیام ممکن ہو سکے گا۔

کرکٹ سے سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے اور ملک چلانے میں فرق ہوتا ہے، ناکامی سے خوفزدہ نہیں ہوں، اپنی بھرپور کوشش کر رہا ہوں، کامیابی دینا نہ دینا الله کے ہاتھ میں ہے۔