LIVE

صدر عارف علوی سے بھارتی اداکار شتروگن سنہا کی ملاقات، امن کو فروغ دینے پر زور

ویب ڈیسک
February 23, 2020
 

فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھارتی سیاستدان اور سابق اداکار شترو گن سنہا نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران گفتگو  میں صدر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہار کیا۔

فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملاقات میں بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر مظالم کو بھی اُجاگر کیا۔

ملاقات کے دوران بھارتی سیاستدان و سابق اداکار شتروگن سنہا نے کہا کہ برصغیر میں امن کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی سیاستدان و سابق  اداکار شتروگن سنہا لاہور میں معروف بزنس مین میاں اسد احسان کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر پاکستان آئے۔