LIVE

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک
February 24, 2020
 

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 96 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دوہزار روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 96 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 715 روپے اضافے سے 82 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 40 ڈالر اضافے سے 1684 ڈالر ہوگئی ہے۔

فوٹو: بشکریہ بی بی سی

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں آنے والے دنوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ رواں سال اب تک اس کی قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔