LIVE

نیب شاہد خاقان اور احسن اقبال کی ضمانت پر رہائی سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گا

ویب ڈیسک
February 25, 2020
 

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی ضمانت پر رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ایل این جی کیس میں شاہد خاقان عباسی اور نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں احسن اقبال کی ضمانت منظور کی۔

اس حوالے سے قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں رہنماؤں کی ضمانتوں کے خلاف  سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا  ہے۔

ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل نیب اور دیگر حکام بھی شریک تھے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں رہنماؤں کی ضمانتوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں لیگی رہنماؤں کو ایک ایک کروڑ روپے کے  ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔