LIVE

لاہور: اغواء ہونیوالے بچے کی لاش پڑوسن کے صندوق سے برآمد

ویب ڈیسک
February 28, 2020
 

فائل فوتو

لاہور: شاہدرہ میں گزشتہ روز سے لاپتا بچے کی لاش پڑوسن کے صندوق سے  برآمد کرلی گئی۔

پولیس کےمطابق  لاہور کے علاقے شاہدرہ کا رہائشی 10سالہ تنزیل گزشتہ روز پڑوسن کے گھر گیا تھا جس کے بعد وہ لاپتا ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ تنزیل کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج کیاگیا جس کے بعد پولیس نے بچے کی تلاش کا کام شروع کیا تو شک کی بناء پر پڑوسن کے گھر کارروائی کی گئی جہاں صندوق سے بچے کی لاش برآمد ہوگئی۔

پولیس کے مطابق  زینب نامی خاتون نے بچے کو قتل کرکے صندوق میں بند کیا، بچے کو منہ پر کپڑا ڈال کر قتل کیا گیا۔

پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ملزمہ کو گرفتار کرلیا اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی۔