LIVE

تانیہ ایدرس وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی مقرر

ویب ڈیسک
February 28, 2020
 

تانیہ ایدروس کو معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تعینات کیا گیا ہے، نوٹی فکیشن جاری— فوٹو:فائل 

ڈیجٹیل پاکستان وژن کی سربراہ تانیہ ایدرس کو وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی بنا دیا گیا۔

تانیہ ایدرس کو معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تعینات کیا گیا ہے جن کی تعیناتی کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

تانیہ ایدرس سنگاپور میں واقع گوگل کے علاقائی ہیڈ آفس میں اہم پوزیشن پر فائز تھیں لیکن وہ اپنی پرکشش نوکری چھوڑ کر پاکستان آئیں تھی۔

خیال رہے کہ انہیں گزشتہ سال دسمبر میں ڈیجیٹل پاکستان وژن پروگرام کا ہیڈ بنایا گیا تھا اور اب وہ معاون خصوصی ہوں گی۔