LIVE

2 ہزار سے زائد موبائل فونز رکھنے والا شخص

ویب ڈیسک
February 29, 2020
 

اسکرین گریب

آج کل ہر شخص کو اسمارٹ فون استعمال کرنے کا شوق ہے لیکن ایک شخص ایسا بھی ہے جسے اسمارٹ فون استعمال کرنے کے بجائے  پرانے موبائل فونز جمع کرنے کا شوق ہے۔

بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے جئیش کیل کو موبائل فون جمع کرنے کا جنون کی حد تک شوق ہے۔

اسکرین گریب

جئیش کو موبائل فونز جمع کرنے کا شوق 5 سال قبل سے ہوا اور اب ان کے پاس 2 ہزار 371 قابلِ استعمال پرانے فونز ہیں جن میں زیادہ تر نوکیا کے ہیں۔

ان کی خواہش ہے کہ وہ سب سے زیادہ قابلِ استعمال موبائل فونز جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ بنائیں۔

موبائل فون جمع کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ انہیں موبائل فونز سے اس وقت محبت ہوئی جب وہ کالج میں پڑھتے تھے اور ان کے پاس نوکیا کا 3310 موبائل فون تھا اور وہ 2 منزل سے گرنے کے باوجود بھی چل رہا تھا۔

 انہوں نے بتایا کہ وہ موبائل فون کی پائیداری سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے موبائل فونز جمع کرنا شروع کردیے۔

ان کا کہنا ہے کہ میرے اس شوق کے حوالے سے دوستوں اور گھر والوں کے ملے جلے خیالات ہیں، کچھ لوگ مجھے پاگل سمجھتے ہیں جب کہ کئی لوگوں کو مجھ پر فخر بھی ہے۔