LIVE

وزیراعظم نے کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی

ایاز اکبر یوسف زئی
March 03, 2020
 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں معاون خصوصی ظفر مرزا نے کابینہ کو کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی اور اس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وائرس کی روک تھام سے متعلق آگاہی مہم چلانے اور مرض کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 5 کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نوازشریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط پر بھی گفتگو کی گئی۔

 ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی سفارش پر برطانوی حکومت کوخط لکھا گیاہے ، کابینہ کو نوازشریف کی واپسی کیلئے لکھے گئے خط کے متن سے آگاہ کیا گیا۔