LIVE

امریکا کا پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس کی مزید رعایت دینے سے انکار

ویب ڈیسک
March 05, 2020
 

حکومت نےامریکی وزیرتجارت ولبر راس کے حالیہ دورہ پاکستان میں پاکستانی برآمدات پر رعایت دینے کامعاملہ اٹھایا تھا،فوٹو:ٹوئٹر

امریکا نے پاکستانی مصنوعات پر  عائد ڈیوٹیز (ٹیکس) میں مزید رعایت دینے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نےامریکی وزیرتجارت ولبر راس کے حالیہ دورہ پاکستان میں پاکستانی برآمدات پر رعایت دینے کامعاملہ اٹھایا تھا۔

 وزارت تجارت کے حکام کے مطابق امریکا نے جی ایس پی کے تحت پاکستان کو مزید رعایت دینے سے انکار  کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکا نے جی ایس پی کے تحت پاکستان کو 3500 ٹیرف لائنز پر رعایت دے رکھی ہے جب کہ افغانستان کو یہ رعایت 5 ہزار اشیاء پر دی گئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کو کم ترقی یافتہ ملک ہونےکے باعث پاکستان سے زیادہ رعایت دی گئی ہے، پاکستان 1500اضافی ٹیرف لائنز میں افغانستان سے تجارت کا میکنزم بناسکتا ہے۔