LIVE

’72 گھنٹے میں واپس آنے کی ڈیڈلائن سعودی شہریوں اور اقامہ رکھنے والوں کیلئے ہے‘

ویب ڈیسک
March 13, 2020
 

ڈیڈ لائن کے بعد سعودی عرب سے پاکستانی شہریوں کو واپس لے جانے والی پروازوں کو بھی خصوصی اجازت ہوگی، پاکستانی سفارتخانہ— فوٹو: فائل

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے وضاحت کی ہے کہ 72 گھنٹے میں سعودی عرب واپس آنے کی ڈیڈلائن سعودی شہریوں اور اقامہ رکھنے والوں کیلئے ہے۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی جنرل اتھارٹی نے سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈرز سے واپس آنے کا کہا ہے، ڈیڈ لائن کے بعد سعودی شہریوں کو لانے والی پروازوں کو سعودی عرب آنے کی خصوصی اجازت ہو گی۔

پاکستانی سفارتخانے کے مطابق سعودی عرب سے پاکستانی شہریوں کو واپس لے جانے والی پروازوں کو بھی خصوصی اجازت ہوگی۔

اعلامیے کا کہنا ہے کہ سفارت خانہ صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور سعودی حکام سے رابطے میں ہے۔