LIVE

کورونا سے بچاؤ: عالمی عدالت انصاف نے تمام سماعتیں ملتوی کردیں

ویب ڈیسک
March 21, 2020
 

—فوٹو فائل

کورونا وائرس سے حفاظتی اقدامات کے تحت عالمی عدالت انصاف نے 16 اپریل تک تمام سماعتیں ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ 

اعلامیے کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے 16 اپریل تک تمام اجلاس بھی ملتوی کر دیے  ہیں۔

عالمی عدالتی انصاف کے ممبر اور رجسٹری اسٹاف کے سرکاری سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 

اعلامیے میں عالمی عدالت انصاف کے ارکان کو آن لائن کام کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 11 ہزار سے تجاوزکر گئی ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 76 ہزار 170 ہوچکی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کے باعث اہم ایونٹس، کانفرنسز، کھیلوں کی سرگرمیاں منسوخ کردی گئی ہیں جب کہ تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی بند ہیں۔