LIVE

کورونا وائرس سمیت تمام چیلنجز کو شکست دیں گے: آرمی چیف

ویب ڈیسک
March 23, 2020
 

 آج کے دن اپنے آباواجداد کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،آرمی چیف،فوٹو:فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سمیت تمام چیلنجز کو ایمان ،اتحاد اور نظم وضبط سے شکست دینےکے لیے پُرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں آرمی چیف کا کہنا ہے کہ یوم قرارداد پاکستان جدوجہد کی علامت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ آج کے دن اپنے آباء و اجداد کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور کوروناوائرس کی وبا سمیت تمام چیلنجز کو ایمان ،اتحاد اور نظم وضبط سےشکست دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں آج یوم پاکستان سادگی سے منایا جارہا ہے اور یوم پاکستان کی روایتی پریڈ اور ایوان صدر میں قومی اعزازات کی تقریب پہلے ہی منسوخ کی جا چکی ہے۔