LIVE

ڈاکٹر فیصل سلطان وزیر اعظم کے فوکل پرسن کورونا مقرر

ویب ڈیسک
March 26, 2020
 

فائل فوٹو: ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد: ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیر اعظم کا فوکل پرسن کورونا مقرر کردیاگیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کی بطور فوکل پرسن تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تانیہ ایدرس کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں ڈاکٹر فیصل سلطان کی تقرری کی اطلاع دی گئی تھی اور نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان شوکت خانم اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیں۔ انہوں نے امریکن بورڈ آف انٹرنل میڈیسن سے ڈپلومہ کررکھا ہے جب کہ کنگ ایڈورڈ کالج سے گریجویٹ ہیں۔