LIVE

پنجاب زکوٰۃ کونسل نے دیہاڑی دار مزدوروں کیلئے 90 کروڑ روپے کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک
March 26, 2020
 

پنجاب زکوٰۃ کونسل نے صوبے میں دیہاڑی دار مزدوروں کیلئے 90 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔

سیکرٹری زکوٰۃ و عشر عالمگیر احمد کےمطابق 90 کروڑ روپے کی منظوری وزیراعظم کے اعلان کے مطابق دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ مزدوروں کو 3 ماہ تک 3 ہزار روپے ماہانہ گزارہ الاؤنس دیا جائے گا۔عالمگیر احمد کےمطابق دو ہفتے تک مزدوروں کو امدادی رقوم کی ادائیگیاں شروع ہوجائیں گی۔

کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مزدوروں کے لیے 200 ارب روپے مختص کردیے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے معاشی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشکلات کا شکار خاندان کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں تاہم فی الحال کرفیو نہیں لگاسکتے۔