LIVE

کورونا: ایس ایس پی نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سامنے ہاتھ جوڑلیے

ویب ڈیسک
March 28, 2020
 

ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار کھاوڑ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سامنے ہاتھ جوڑ لیے۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار کھاوڑ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ خدا کا واسطہ، گھرپر رہیں، اپنے گھر کا ، اپنے بچوں کاخیال کریں، دفعہ 144 ہے، اسے ہلکا نہ لیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں سخت لاک ڈاؤن کررکھا ہے لیکن اس کے باوجود شہری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کررہے ہیں جس پر متعدد شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔