LIVE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان

ویب ڈیسک
March 30, 2020
 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 27461 رہی جبکہ بازار میں 15.94کروڑ شیئرز کے سودے 4.22ارب روپے میں طے ہوئے— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کمی سے 28023 پوائنٹس پر پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 27461 رہی جبکہ بازار میں 15.94کروڑ شیئرز کے سودے 4.22ارب روپے میں طے ہوئے۔

پیر کے روز مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے کم ہوکر 5430 ارب روپے رہی۔