LIVE

’میرا قصور پی ٹی آئی کو ووٹ دینا تھا‘، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے شہری کی خود سوزی

ایاز اکبر یوسف زئی
April 03, 2020
 


ویڈیو اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کے سامنے خود کو آگ لگانے والا شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

وزیراعظم ہاؤس کے سامنے خود کو آگ لگانے والے شہری کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں آج وہ انتقال کرگیا۔

شہری کے پاس سے وزیراعظم ہاؤس کو لکھا گیا خط بھی ملا جس میں کہا گیا ہےکہ میرا اتنا قصور ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے بھی مانگا۔

خط میں حکومتی پارٹی کے عہدیدار کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ میں پیر ودھائی تھانہ گیا لیکن کاروائی نہیں کی گئی، میرے اوپر 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کرایا گیا، میں نے حکمراں جماعت کےایک عہدیدار کیخلاف وزیراعظم سیکرٹریٹ درخواست دی تھی۔

خط کے مطابق درخواست سی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی تھی۔

شہری کے خط کا عکس، فوٹو جیونیوز