LIVE

25 اپریل تک کوروناکیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے: حکومتی رپورٹ

ویب ڈیسک
April 04, 2020
 

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔

حکومت کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔

حکومت نے عام،سنگین اورتشویشناک کیسز کی متوقع تعداد سےبھی سپریم کورٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔

حکومتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے لیکن یہ تعداد یورپ سےکم ہو گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا کے 41 ہزار معمولی نوعیت اور 7 ہزار سنگین نوعیت کے کیسز ہو سکتے ہیں جن میں سے ڈھائی ہزار کے قریب کیسز تشویش ناک ہو سکتے ہیں۔

سپریم کورٹ کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 25 اپریل تک کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ سہولت بڑھائی دی جائے گی۔