LIVE

کراچی میں رواں سال کا گرم ترین دن، 11 اپریل تک موسم گرم رہنے کا امکان

ویب ڈیسک
April 04, 2020
 

کراچی میں آج رواں سال کا اب تک کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے 11 اپریل تک موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا آج زیادہ سے زیادہ کا درجہ حرارت 38.8 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 24 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کا دن رواں سال کا اب تک کا گرم ترین دن تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ نہیں رہی تاہم شہر میں 11 اپریل تک موسم گرم رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بھی کراچی میں موسم گرم رہا تھا اور شہر کا پارہ 44 ڈگری کو چھو گیا تھا۔