LIVE

پسند کی شادی، باپ نے بیٹی کو رخصتی کے بہانے گھر بلاکر قتل کردیا

ویب ڈیسک
April 06, 2020
 

فائل فوٹو

لاہورکے علاقے گارڈن ٹاؤن میں باپ نےغیرت کے نام پر جوان بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق 23 سالہ سحر نے 2 ماہ پہلے عثمان سے پسند کی شادی کی جس کےبعد سحر کے باپ ملزم عبدالرحیم نے بیٹی کو صلح کے بہانے گھر بلا کر باقاعدہ رخصتی کا وعدہ کیا، سحر واپس آئی تو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کےلیے مردہ خانے منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔