LIVE

بلوچستان: محکمہ صحت کے ملازمین کیلیے الاؤنس منظور

ویب ڈیسک
April 11, 2020
 

فائل فوٹو

کوئٹہ: حکومت بلو چستان نے محکمہ صحت کے گریڈ 1تا 14 تک کے ملازمین کے لیے الاؤنسز کی منظوری دے دی۔

محکمہ خزانہ کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکاروں کو رسک اور ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کے اجراء کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت گریڈ ایک تا 4کے ملازمین کو رسک الاؤنس اور گریڈ 5 تا 14گریڈ کے ملازمین کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے گا۔

محکمہ خزانی کے اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ محکمہ صحت کے گریڈ 1تا 4کے ملازمین کو ماہانہ 1500 روپے رسک الاؤنس جب کہ گریڈ 5 سے گریڈ 14 تک کے ملازمین کو ماہانہ 3000 روپے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے گا۔

اس سلسلے میں بلوچستان حکومت نے صوبے بھر کے پیرامیڈیکس کے الاؤنس کے لیے 515 ملین روپے کے اجراءکردیا ہے۔